لیور، بون میرو ٹرانسپلانٹ اور نیورو سرجری انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں باضابطہ طور پر پہلا لیور ٹرانسپلانٹ، بون میرو ٹرانسپلانٹ اور نیورو سرجری انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس ہوا جس میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ صوبے میں پہلے لیور اینڈ بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹرز ہوں گے۔ سرکاری سطح پر.

آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پر خیبرپختونخوا حکومت کی قوم کو مبارکباد

ابتدائی طور پر انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیزز پشاور میں محدود پیمانے پر لیور ٹرانسپلانٹ سنٹر قائم کیا جائے گا جس کے بعد اس سنٹر کو مستقل بنیادوں پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی زیر تعمیر عمارت میں منتقل کر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ صوبے میں پہلا انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سرجری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو فاؤنٹین ہاؤس پشاور میں قائم کیا جائے گا۔

پاکستان میں پہلی بار دو مریضوں میں ایک لیور ٹرانسپلانٹ اور لبلبے کی پیوند کاری کا کامیاب تجربہ

وزیراعلیٰ نے محکمہ خزانہ کو ان مراکز کے قیام کے لیے درکار فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے اور سنٹرز کے قیام کے لیے پلان کو حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے پیش کرنے کا حکم دیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ منصوبوں میں ان مراکز کے قیام کے لیے درکار افرادی قوت، فنڈز اور طبی آلات کے ساتھ ساتھ ان کے انتظامی ڈھانچے کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

خیبرپختونخوا، ہیلتھ کارڈ پر مختلف طبی سہولیات کو صرف سرکاری اسپتالوں تک محدود کرنے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ جن سرکاری ہسپتالوں میں ڈائیلاسز کی سہولت میسر نہیں وہاں ڈائیلاسز سروس شروع کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔




#لیور #بون #میرو #ٹرانسپلانٹ #اور #نیورو #سرجری #انسٹی #ٹیوٹ #قائم #کرنے #کا #فیصلہ