ایران میں موجود حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے بدھ کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای سے تہران میں ملاقات کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور دیگر کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے ایرانی صدر ابرہیم رئیسی کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔