وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کی فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے گھر کا دورہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کی فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے گھر کا دورہ
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف ریلوے ہاؤسنگ کالونی سمن آباد میں پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی رہائش گاہ پر گئے۔
انہوں نے آصف اشفاق کے والد محمد اشفاق اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے آصف اشفاق کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے اپنے گہرے دکھ، افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آصف اشفاق کی دردناک موت پورے معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ "پتنگ بازی خون کا کھیل بن گیا ہے، اب تفریح نہیں ہے۔” انہوں نے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے روکنے کی اپنی سماجی ذمہ داری پوری کریں۔انہوں نے کہا کہ دھاتی پتنگ کی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دریں اثناء انہوں نے فیصل آباد میں واسا کے متوفی سیوریج مین کے گھر بھی گئے۔ واسا فیصل آباد کے آصف مسیح اور شان مسیح چند روز قبل سیوریج کی صفائی کرتے ہوئے اندر زہریلی گیس کی موجودگی کے باعث جاں بحق ہو گئے تھے۔
#وزیر #اعلی #پنجاب #مریم #نواز #اور #نواز #شریف #کی #فیصل #آباد #میں #پتنگ #کی #ڈور #سے #جاں #بحق #ہونے #والے #نوجوان #کے #گھر #کا #دورہ