وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی چوری، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی چوری، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا۔

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حکام کو بجلی چوری، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

ہفتہ کو ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی چوری، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ انہوں نے حکم دیا کہ "بجلی کی چوری ناقابلِ ادراک جرم ہے۔ بجلی چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔ بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔”

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجلی چوری میں ضائع ہونے والے اربوں روپے صحت، تعلیم اور عوام کی ترقی پر خرچ کیے جائیں۔

اجلاس میں ماہرین اور حکومتی نمائندوں پر مشتمل ٹاسک فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔




#وزیراعلی #پنجاب #مریم #نواز #نے #بجلی #چوری #سمگلنگ #اور #ذخیرہ #اندوزی #کے #خلاف #گرینڈ #آپریشن #کا #حکم #دے #دیا