ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا پتہ چلا
اسلام آباد: وزارت صحت نے سندھ کے ضلع بدین سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری میں نمونوں کا تجزیہ کیا گیا جس میں وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
اس ہفتے کے شروع میں پاکستان کے پانچ شہروں کے سیوریج کے 9 نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا تھا، بشمول، کراچیپشاور، کوئٹہ، چمن اور مستونگ۔
یہ نمونے 21 سے 27 فروری تک لیے گئے تھے اور ان میں وائلڈ پولیو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
ذرائع نے این آئی ایچ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی ساؤتھ اور کورنگی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
پشاور میں یہ وائرس پشاور کے شاہین مسلم ٹاؤن کے سیوریج میں پایا گیا جب کہ کوئٹہ میں سر پل، طاؤس آباد کے سیوریج میں وائرس پایا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں رواں سال اب تک پولیو وائرس کے دو کیسز سامنے آچکے ہیں۔
#ماحولیاتی #نمونوں #میں #پولیو #وائرس #کا #پتہ #چلا