رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب میں بھکاریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے، جن کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی پولیس نے مسجد الحرام کے قرب و جوار سے 4 ہزار سے زائد بھکاریوں کو پکڑ کر تھانوں میں منتقل کر دیا ہے۔ قانونی کارروائی کے بعد ان بھکاریوں کو ان کے متعلقہ ممالک واپس بھیج دیا جائے گا۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بھیک مانگنے کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پیشہ ور بھکاری سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، دہشت گرد تنظیمیں اپنی سرگرمیوں کے ذریعے فنڈز بھی اکٹھا کر سکتی ہیں۔
بیان میں مزید زور دیا گیا ہے کہ اسلام میں بھیک مانگنا سختی سے ممنوع ہے، اور لوگوں کو بھکاریوں کو خیرات نہیں دینا چاہیے کیونکہ وہ منظم مافیا کا حصہ ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ مسجد الحرام کے بعد مسجد نبوی اور بڑی مساجد سمیت دیگر مقدس مقامات کے گرد بھی بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔
#سعودی #پولیس #نے #مسجد #الحرام #سے #ہزار #سے #زائد #بھکاریوں #کو #حراست #میں #لے #لیا