پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ

کراچی – پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مقامی مارکیٹ میں کمی کے رجحان کے ایک دن بعد بدھ کو تیزی آئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے اضافے سے 238900 روپے پر بند ہوئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,543 روپے اضافے سے 204,818 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر اضافے کے ساتھ 2290 ڈالر پر بند ہوئی۔

دریں اثناء چاندی کی قیمت میں بھی 10 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2610 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام کی قیمت 8 روپے 57 پیسے اضافے کے بعد 2237.65 روپے پر بند ہوئی۔

ایک روز قبل سونا 500 روپے گر کر 237,100 روپے پر بند ہوا۔ دریں اثنا، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 429 روپے کی کمی سے 203,27 روپے ہوگئی۔




#پاکستان #میں #سونے #کی #فی #تولہ #قیمت #میں #روپے #کا #اضافہ