صدر زرداری نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کرلیا

کراچی: صدر مملکت آصف زرداری نے امن و امان سے متعلق  اہم اجلاس طلب کرلیا۔ 

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت انٹیلی جنس حکام شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امن و امان سے متعلق اجلاس بلاول ہاؤس میں شام 4 بجے  ہوگا جس میں کراچی اور سندھ بھر خاص کر کچے کے علاقے میں امن اومان کی صورتحال پر آئی جی سندھ بریفنگ دینگے۔