عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر
گزشتہ دو سالوں کی طرح اس سال بھی عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ اسٹیٹ بینک نے اس سال عید پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت دیگر کرنسیاں بھی سستی ہوگئیں۔
دوسری جانب شہری نئے نوٹوں کے حصول کے لیے نجی بینکوں کے چکر لگا رہے ہیں جب کہ بینک انتظامیہ نئے نوٹوں کی فراہمی سے معذرت کر رہی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نئے نوٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے اس سال بھی شہریوں کو کاپیاں جاری نہیں کی جائیں گی۔
#عید #پر #نئے #کرنسی #نوٹ #جاری #ہوں #گے #یا #نہیں #اہم #خبر