بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ متوقع
اسلام آباد (ایجنسیاں)وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 12فیصد تک اضافہ متوقع ہے ‘گریڈایک تا 15کے ریٹائرڈ ملازمین بشمول ای او بی آئی پنشن میں15فیصد اضافہ متوقع ہے.
البتہ اس بارگریڈ 16سے22کی مراعات میں کمی اور تنخواہوں میں معمولی اضافہ تجویز کیا جارہا ہے۔
وزارت خزانہ کی سفارشات کے مطابق حتمی فیصلے کا اعلان حکومت کرے گی ۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل رواں ماہ کے وسط تک بجٹ اہداف پر کام مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔