PSX میں مندی کا رجحان، 225 پوائنٹس کی کمی

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس میں منگل کو مندی کا رجحان دیکھا گیا، گزشتہ کاروباری روز کے 65,951.73 پوائنٹس کے مقابلے میں 225.68 پوائنٹس، 0.34 فیصد کی منفی تبدیلی سے 65,726.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن کے دوران مجموعی طور پر 16.591 بلین روپے مالیت کے 396,598,408 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز 16.282 بلین روپے مالیت کے 472,862,687 حصص کا کاروبار ہوا۔

تقریباً 350 کمپنیوں نے اسٹاک مارکیٹ میں اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 134 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 202 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 14 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔




#PSX #میں #مندی #کا #رجحان #پوائنٹس #کی #کمی