جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے پیر کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم نے دوبارہ منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد کا پیغام بھیجنے پر جرمن چانسلر اولاف شولز کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے یورپ میں ایک اہم شراکت دار تصور کرتا ہے۔
دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار کو نوٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی موجودہ سطح کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جرمنی کی جانب سے تجارتی وفد کو جلد پاکستان بھیجنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا اور جرمن سفیر کو یقین دلایا کہ وفد کو کامیاب دورے کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے جرمن چانسلر کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
سفیر نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ جرمنی دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوطی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
#جرمن #بزنس #ٹیم #پاکستان #کا #دورہ #کرے #گی