سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے سے 215100 روپے ہوگئی
اسلام آباد (اے پی پی) فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کا اضافہ ہوا اور ہفتہ کو 215,100 روپے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت 214,100 روپے تھی۔
24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 858 روپے اضافے سے 183,556 روپے سے بڑھ کر 184,414 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 168,260 روپے سے بڑھ کر 169,046 روپے ہو گئی۔
فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,570 روپے اور 2,203.36 روپے پر مستحکم رہی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے 2040 ڈالر سے بڑھ کر 2056 ڈالر ہوگئی۔
#سونے #کی #فی #تولہ #قیمت #روپے #اضافے #سے #روپے #ہوگئی