جان لیوا نمونیا نے پنجاب میں مزید چھ افراد کی جان لے لی
لاہور (92 نیوز) صوبہ بھر میں نمونیا کے مہلک مرض نے مزید 6 افراد کی جان لے لی۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 475 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایک دن میں 175 نئے کیسز سامنے آئے۔
پنجاب میں اس سال 347 اموات اور 25,073 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور میں 61 اموات اور 5 ہزار 334 کیسز رپورٹ ہوئے۔
#جان #لیوا #نمونیا #نے #پنجاب #میں #مزید #چھ #افراد #کی #جان #لے #لی