نمونیا نے مزید نو جانیں لے لیں، ملک بھر میں 275 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

اسلام آباد (92 نیوز) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے مہلک مرض نے مزید 9 جانیں لے لیں، 275 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق صرف لاہور میں 155 کیسز رپورٹ ہوئے۔ نمونیا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 140 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 188 ہو گئی ہے۔

متاثرہ افراد کا ہسپتالوں میں نمونیا، سینے میں انفیکشن اور وائرل انفیکشن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ نمونیا کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات اور ویکسین کی شدید قلت ہے۔

ماہرین صحت نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے بچوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں۔




#نمونیا #نے #مزید #نو #جانیں #لے #لیں #ملک #بھر #میں #نئے #کیس #رپورٹ #ہوئے