کئی دنوں سے مہنگا رہنے کے بعد فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوگیا ہے۔

کئی روز تک مہنگا رہنے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

سونا 3 ہزار 800 روپے فی تولہ تک مہنگا ہوگیا۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 429 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 3 ہزار 275 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر کمی سے 2273 ڈالر فی اونس ہوگئی۔




#کئی #دنوں #سے #مہنگا #رہنے #کے #بعد #فی #تولہ #سونا #روپے #سستا #ہوگیا #ہے