وفاقی بجٹ 25-2024: اقتصادی سروے کے خدوخال کی تیاریاں
اسلام آباد : وفاقی بجٹ 25-2024 کیلئے اقتصادی سروے کے خدوخال کی تیاریاں جاری ہے، رواں مالی سال کیلئے مقررکردہ معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ دوہزار چوبیس پچیس کی تیاریاں عروج پرہیں، اقتصادی سروے کے خدوخال تیار کیے جانے لگے، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا 109 واں اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے۔
معاشی اعدادوشمار کاجائزہ،رواں مالی سال کی معاشی شرح نموکاتخمینہ پیش ہوگا اور زرعی،صنعتی،خدمات کےشعبےکےاعدادوشمارمنظوری کیلئےپیش کیے جائیں گے۔
جس کے بعد رواں مالی سال کے معاشی اعدادوشمارکی منظوری بھی دی جائے گی۔
رواں مالی سال کیلئے مقررکردہ معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نےرواں مالی سال معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
رواں مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد ، زرعی شعبے کا ہدف 3.4 فیصد مقرر، صنعتی ترقی کا 3.4 اور خدمات کے شعبے کا ہدف 3.6 فیصد مقرر ہے۔