کے الیکٹرک ، سیبکو اور حیسکو پاکستان کے نا اہل ترین ادارے بن گئے ہیں

کے الیکٹرک ، سیبکو اور حیسکو پاکستان کے نا اہل ترین ادارے بن گئے ہیں، شرجیل انعام میمن

بیس یونٹ استعمال کرنے والے صارف کو کے الیکٹرک کی جانب سے دو سو یونٹ کا بل بھیج دیا جاتا ہے ،

پوچھنے پر کہتے ہیں ہم بل کی قسطیں کر دیتے ہیں،

جب ہم نے بجلی استعمال ہی نہیں کی تو قسطیں کس چیز کی کر رہے ہیں،

سندھ بھر میں کئی علاقے ایسے ہیں جہاں ٹرانسفارمر موجود نہیں ہیں،

آج سے ہیٹ ویو شروع ہے، بائیس بائیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،

اگر ایک گھر بل نہ بھرے تو پورے گاؤں کی بجلی کاٹ کر چلے جاتے ہیں،

الیکٹرک کمپنیز آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے ، ہمیں آئین کی خلاف ورزی پر عدالت جانا چاہیے ،

الیکٹرک کمپنیز عوام پر میزائل پھینک رہی ہیں،

بجلی کا بل بھیجنا اور اسے چیک کرنا الیکٹرک کمپنیوں کی ذمہ داری ہے،

ہم جب واپڈا کے چیئرمین سے ملے تب بھی ہم نے اس مسئلے پر بات کی تھی،

ہم امیدیں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو سے کم امیدیں ہیں،

پاور کمپنیاں غنڈہ گردی بند کریں، وفاقی حکومت کو سنجیدگی سے ایکشن لینا ہوگا،