صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کے ضمنی انتخابات میں بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سردار شیر محمد رند، میر بہاول خان رند اور غلام مصطفی رند سمیت 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس حوالے سے الیکشن ٹریبونل اور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے میں آصفہ بھٹو کے اس حلقے سے بلامقابلہ منتخب ہونے کے امکانات روشن ہیں۔
آصفہ بھٹو کے لیے منفرد اعزاز، خاتون اول کا درجہ دینے کا فیصلہ
واضح رہے کہ آصف علی زرداری عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 نواب شاہ ون سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔ تاہم ریاست کے صدر منتخب ہونے کے بعد انہوں نے یہ سیٹ چھوڑ دی، جس پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔
آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کی اس نشست کے لیے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
#آصف #زرداری #کی #جانب #سے #خالی #کی #گئی #نشست #پر #آصفہ #بھٹو #کے #بلامقابلہ #منتخب #ہونے #کا #امکان #ہے