کسی کو سیاست کے نام پر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، احتجاج کریں گے، مریم نواز
کسی کو سیاست کے نام پر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، احتجاج کریں گے، مریم نواز
لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست اور احتجاج کے نام پر ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
پیر کو سول سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے عوام کو تکلیف پہنچائی تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ پولیس نے کل جو کچھ بھی کیا وہ سیاسی انتقام نہیں ہے۔ ہم جمہوری حق کے نام پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہوں نے ایک خاتون کی پولیس وین پر حملہ کرنے اور گرفتار افراد کو رہا کرنے کی ویڈیو دیکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "گورننس کے کئی مسائل ہیں اور انہیں حل کرنے میں وقت لگے گا۔”
#کسی #کو #سیاست #کے #نام #پر #ملک #کو #غیر #مستحکم #کرنے #کی #اجازت #نہیں #دیں #گے #احتجاج #کریں #گے #مریم #نواز