8 فروری کو عوام نے ساتھ دیا تو پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کر دے گی: بلاول
8 فروری کو عوام نے ساتھ دیا تو پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کر دے گی: بلاول
شکارپور (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام نے ان کی پارٹی کا ساتھ دیا تو نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کر دیں گے۔
جمعہ کو ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تخت لاہور کی لڑائی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی کے ساتھ غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کرے گی۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
انہوں نے عزم کیا کہ "صرف پیپلز پارٹی ہی مسائل حل کر سکتی ہے، میں وزیر اعظم بننے کے بعد غربت کا مقابلہ کروں گا، ہم سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔”
#فروری #کو #عوام #نے #ساتھ #دیا #تو #پیپلز #پارٹی #نفرت #اور #تقسیم #کی #سیاست #کو #دفن #کر #دے #گی #بلاول