اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، شہباز شریف
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
بدھ کو ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو یقین ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو اقتدار ملا تو نواز شریف برے دن ختم کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن معاشی اور سماجی نقطہ نظر کے حوالے سے بہت اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ماضی پر ماتم کرنا وقت کا ضیاع ہے۔ ہم ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے۔”
#اپنی #سیاست #کو #داؤ #پر #لگا #کر #ملک #کو #دیوالیہ #ہونے #سے #بچایا #شہباز #شریف