پاکستان میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے جس سے جمہوری اور حکومتی نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد میں طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو دشمنی میں نہ بدلا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم منشور پر عملدرآمد نہیں کر سکیں گے اگر اس نے نئی سوچ کی طرف رجوع نہیں کیا، نواز شریف کو چوتھی بار منتخب کر کے بھی منشور پر عمل نہیں ہو گا۔”

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسی سیاسی رہنما کو قید نہ کرنے کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے 17 وفاقی وزارتوں اور اشرافیہ کو دی جانے والی 1500 ارب روپے کی سبسڈی ختم کرنے کا وعدہ کیا۔

انہوں نے پاور مافیا پر حکومتی مشینری کو کنٹرول کرنے کا الزام بھی لگایا۔




#پاکستان #میں #نفرت #اور #تقسیم #کی #سیاست #عروج #پر #ہے #بلاول #بھٹو