’پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے ترجیح دے رہے ہیں‘، وزیراعظم اور سعودی وزیر تجارت کی ملاقات
ریاض: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاک سعودی معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی سے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزرا عطا تارڑ، مصدق ملک اور جام کمال بھی موجود تھے۔
سعودی وزیر تجارت سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک سعودی تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے پوری طرح فعال ہے۔