مجھے چیئرمین پی اے سی کے نام پر مشاورت ہی نہیں کرنے دی جارہی، بانی پی ٹی آئی
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی اے سی کے نام کیلئے مجھے مشاورت ہی نہیں کرنےدی جارہی، آج مشاورت مکمل ہوجائےگی۔
بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کی، اس دواران ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی پارٹی میں چیئرمین پی اےسی معاملے پر تنازع چل رہا ہے، آپ نےشیر افضل مروت کو نامزد کیا ہےکیا وہی نام فائنل ہے؟
بانی پی ٹی آئی نے جواب میں کہا کہ پی اے سی چیئر مین شپ پر مشاورت کے بعد جواب دوں گا۔
بانی سے سوال کیا گیا کہ کیاشیر افضل مروت کانام واپس لے لیا گیاہے؟ کون سانیانام تجویزکیاہے؟ جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیئرمین پی اےسی کیلئےابھی کوئی نام فائنل نہیں کیا،کل تک کرلیں گے۔
بانی پی ٹی آئی سے ایک اور سوال کہ آپ کسی کو نامزد کرتے ہیں، پارٹی لیڈر شپ نہیں مانتی، پارٹی میں کیا چل رہاہے؟
بانی پی ٹی آئی نے جواب میں کہا کہ ہم نےشیرافضل مروت کانام دیاتھالیکن ابھی مزید مشاورت کر رہےہیں؟