رحیم یارخان: پسند کی شادی کے معاملے پر گھروالوں نے بیٹی کو زندہ جلا دیا
رحیم یارخان میں پسند کی شادی کے معاملے پر گھروالوں نے اپنی ہی بیٹی کو زندہ جلا کر قتل کریا۔
پولیس کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے ترنڈہ محمد پناہ میں 18 سالہ لڑکی کو زندہ جلانے سے پہلے اس پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کا مقدمہ لڑکی کے والد اور بھائیوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، واقعے کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے قبرستان میں تدفین کے وقت چھاپا مارا گیا تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی لاش اسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔