فحش اداکارہ سے جنسی تعلق کا اسکینڈل، ٹرمپ کے سابق وکیل نے بھی عدالت میں گواہی دیدی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے کہا ہے کہ فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز اسکینڈل منظر عام پرآیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کواس بات کی فکر ہی نہیں تھی کہ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ انہیں چھوڑ تو نہیں دیں گی۔

مائیکل کوہن نے عدالت کو دیے گئے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو زیادہ فکر یہ تھی کہ اسکینڈل کا الیکشن 2016 کی انتخابی مہم پر کیا اثر پڑے گا۔

سابق امریکی صدر کے سابق وکیل نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز سے جنسی تعلقات چھپانے اور انہیں خاموش رہنے کی خاطر ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ڈیل کی تھی۔

مائیکل  کوہن نے عدالت کو بتایا کہ ٹرمپ چاہتے تھے کہ وہ میڈیا میں اپنے ذرائع استعمال کریں اور کہانی کو مختلف رنگ دے کر گھما دیں تاکہ انتخابی مہم پر اس معاملے کا کوئی اثر نہ پڑے۔