ہمارے اثاثے پہلے سے ڈکلیئرڈ اور عوام کےعلم میں ہیں، شرجیل میمن

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ  ہمارے اثاثے پہلے سے ڈکلیئرڈ اور عوام کےعلم میں ہیں۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ جن جائیدادوں کا تذکرہ کیا جارہا ہے وہ الیکشن کمیشن اور متعلقہ ٹیکس اتھارٹیز میں ڈکلیئرڈ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر سال اثاثوں اور جائیداد کی ڈکلیئریشن میں یہ تفصیلات جمع کراتے ہیں۔

سیئنر صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، پہلے سے سب کچھ عوام کے علم میں ہے۔