سعودی عرب میں عید الفطر کے موقع پر 4 روزہ تعطیلات کا اعلان – Hum News
سعودی عرب نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت کے مطابق، تعطیلات پیر، 8 اپریل سے شروع ہوں گی۔ ریاست کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ زیادہ تر ملازمین کو پیر، 8 اپریل سے چار دن کی چھٹی ملے گی۔
پیر سے ہفتہ کی چھٹیاں جمعرات 11 اپریل تک دی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب میں جمعہ اور ہفتہ ویک اینڈ ہوتے ہیں اس لیے ملازمین کل 6 چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ملازمین 14 اپریل بروز اتوار سے دوبارہ کام شروع کر دیں گے۔واضح رہے کہ رواں سال سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو رکھا گیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان میں عید الفطر 10 یا 11 اپریل کو ہوگی۔عید الفطر پر تین سرکاری چھٹیاں دی گئی ہیں۔ بدھ 10 اپریل سے جمعہ 12 اپریل تک عید کی تعطیلات کے بعد ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے اس لیے پاکستانیوں کو بھی 5 دن کی چھٹی ملے گی۔
#سعودی #عرب #میں #عید #الفطر #کے #موقع #پر #روزہ #تعطیلات #کا #اعلان #Hum #News