غزہ جنگ میں ہمارے 600 فوجی مارے گئے، اسرائیلی فوج نے تصدیق کی۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں شروع ہونے والی غزہ جنگ میں اب تک اس کے 600 فوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ 20 سالہ اسرائیلی فوجی افسر نداو کوہن غزہ میں لڑائی کے دوران مارا گیا۔
اسرائیل کا دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ، 6 افراد ہلاک
بیان میں کہا گیا ہے کہ نداو کوہن کی ہلاکت کے بعد 7 اکتوبر سے غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 600 ہو گئی ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے اپنے زخمیوں کی تعداد ظاہر نہیں کی۔
واضح رہے کہ یہ کسی بھی اسرائیلی جنگ میں مارے جانے والے فوجیوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے جسے اسرائیل کو غزہ میں برداشت کرنا پڑا ہے۔
#غزہ #جنگ #میں #ہمارے #فوجی #مارے #گئے #اسرائیلی #فوج #نے #تصدیق #کی