کینیڈامیں خالصتان ڈے کی تقریب میں سکھ کمیونٹی نے خالصتان زندہ با دکے نعرے لگائے گئے۔
کینیڈا میں خالصتان ڈے کی تقریبات میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اپوزیشن لیڈر نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر سکھ کمیونٹی نے خالصتان زندہ با دکے نعرے لگائے۔
یوم خالصہ کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر کینیڈین وزیراعظم نے سر پر سکھوں کاروایتی زعفرانی رنگ کا رومال بھی باندھا ہوا تھا۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈونے یوم خالصہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھوں کےحقوق کا تحفظ کریں گے۔
یوم خالصہ کی تقریب میں مقتول ہردیپ سنگھ نجر کے پوسٹر اور تصاویربھی لگائی گئیں۔