کینیڈا میں بیساکھی کی تقریبات میں خالصتان زندہ باد کے نعرے، جسٹن ٹروڈو کی بھی شرکت

کینیڈا میں بیساکھی کی تقریب میں سکھ کمیونٹی نے خالصتان زندہ با دکے نعرے لگائے، تقریب میں کینیڈین وزیراعظم بھی شریک ہوئے۔

کینیڈا میں بیساکھی کی تقریبات میں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اپوزیشن لیڈر نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر سکھ کمیونٹی نے خالصتان زندہ با دکے نعرے لگائے۔

بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر کینیڈین وزیراعظم نے سر پر سکھوں کاروایتی زعفرانی رنگ کا رومال بھی باندھا ہوا تھا۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھوں کےحقوق کا تحفظ کریں گے۔

تقریب میں مقتول ہردیپ سنگھ نجر کے پوسٹر اور تصاویربھی لگائی گئیں۔