گندم بحران کے ذمے داران پنجاب اور اسلام آباد میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گندم بحران کے ذمے داران پنجاب اور اسلام آباد میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسان سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے گندم کی کٹائی کا افتتاح تو کیا لیکن کسانوں کے مسائل کا ادراک نہیں، وہ اب کسانوں کی طرف دیکھتی بھی نہیں۔


بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نااہل جعلی حکومت نے کسانوں کو 300 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، کسانوں کو احتجاج کے آئینی حق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔