راہول گاندھی نے مودی حکومت پر انتخابات میں میچ فکسنگ کا الزام لگایا
نئی دہلی: بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت پر انتخابات میں میچ فکسنگ کا الزام لگایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ایک بیان میں کہا کہ انتخابی میچ شروع ہونے سے قبل اپوزیشن کے 2 کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مٹھی بھر ارب پتیوں کی مدد سے لوک سبھا انتخابات کا میچ فکس کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اس ہفتے امریکہ میں بڑے طوفان کی پیش گوئی
راہول گاندھی نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو انتخابات سے قبل ایک یکساں میدان سے محروم کیا جا رہا ہے اور مودی حکومت انتخابات سے پہلے میچ فکس کر کے اقتدار میں واپس آنے کی راہ ہموار کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اپوزیشن کو دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ یہ کوئی عام الیکشن نہیں بلکہ آئین اور جمہوریت کو بچانے کی لڑائی ہے۔
بھارتی رہنما نے کہا کہ عوام نے منصفانہ ووٹ نہ دیا تو میچ فکسر جیتے گا۔
#راہول #گاندھی #نے #مودی #حکومت #پر #انتخابات #میں #میچ #فکسنگ #کا #الزام #لگایا